حکومت بجلی کے ٹیرف میں مزید کمی لانے کی کوشش کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف

حکومت بجلی کے ٹیرف میں مزید کمی لانے کی کوشش کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے شعبے میں گھریلو صارفین اور صنعتوں کے ٹیرف میں مزید کمی لانے کی کوشش کرے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں بجلی شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انسداد بجلی چوری مہم اور ٹیرف پر بھی بات کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیٹ میٹرنگ کی پالیسی سولر استعمال نہ کرنے والوں کیلئے بوجھ بن گئی

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں کے مسائل کو بہتر کرنے کے لیے وزارت اور متعلقہ اداروں کی طرف سے تعاون خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا وعدہ تھا عوام کو کم لاگت اور ماحول دوست بجلی فراہم کی جائے گی اور اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ شہبازشریف نے آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کو قومی خزانے کے لیے فائدہ مند اور صارفین کے لیے ٹیرف میں کمی کا باعث قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد بجلی چوری مہم کے نتیجے میں تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں کمی آئی ہے اور اس مہم کو مزید تیز کر کے تمام کمپنیوں کے خسارے میں 100 فیصد کمی لانے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نجی شعبے کے اچھی شہرت والے بورڈ ارکان کی تعیناتی سے کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور ایسی کمپنیوں میں جن کے بورڈ ابھی تک تشکیل نہیں ہوئے، جلد ہی بورڈ ارکان کی تعیناتی کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *