چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی، محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی، محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ بہترین فارم میں موجود کھلاڑیوں کو پہلی ترجیح دینی چاہیےاور خوشدل شاہ اور فہیم اشرف اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب اسکواڈ مکمل ہے اور اس میں کسی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک اسکواڈ میں کسی تبدیلی پر غور نہیں کیا جا رہا ہے اور بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل چھکوں کو لیکر فخر زمان کا بڑا مطالبہ

رضوان نے خوشدل شاہ کی حالیہ پرفارمنس کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی فارم بہت اچھی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنڈیشنز کے مطابق ہی پلیئنگ الیون کا انتخاب کیا جائے گاکیونکہ صائم ایوب کی کمی محسوس ہو رہی ہے اور کمبی نیشن بھی متاثر ہو رہا ہے۔

ابرار احمد کو پہلی ترجیح دی گئی ہے، جس کے باعث دوسرے اسپنرز پر توجہ نہیں دی جا رہی کیونکہ لاہور کی کنڈیشنز میں اوس کا اثر ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے دو اسپنرز کا استعمال ممکن نہیں ہوگا۔محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ خوشدل شاہ اور فہیم اشرف کی فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فخر زمان بیمار تھے جس کی وجہ سے انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تاہم اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں تھی۔اس کے علاوہ محمد رضوان نے کہا کہ انہیں لاہور میں کھیلنے کا کافی عرصہ ہو چکا ہے اور تین ملکی سیریز میں یہاں کھیلنے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *