اس موقع پر انہوں نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ دبئی کے لئے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، جس کے پاس میچ کا کارڈ یا ٹکٹ ہوگا اسے ویزا مل جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دبئی جانے کے حوالے سے چارٹرڈ فلائٹس کے لیے پی آئی اے سے بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 16فروری کو چیمپئنز ٹرافی کی تقریب آئی سی سی کی آفیشل تقریب ہے، جس میں مختلف ممالک کے لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے پر فضا مقام پر نیا اسٹیڈیم بنے گا۔