آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابرہیم ہلمی نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسزمیجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر اورمیجر جنرل ابراہیم ہلمی نے دونوں اطراف سے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے پائیدار بندھنوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معزز مہمان نے پاک فوج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور علاقائی استحکام کے لیے کردار کو سراہا۔