ملک میں سونا فی تولہ 3 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا

ملک میں سونا فی تولہ 3 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا

ملک میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1346 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 46 روپے ہوگئی۔

جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1154 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 2869 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان، ڈالر سستا

آل پاکستان گولڈ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں اور رواں سال بلند سطح پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس کی وجوہات میں دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، بڑے ممالک کے سینٹرل بینکس کی جانب سے گولڈ زیادہ سے زیادہ خریدنا تاکہ وہ آئندہ حالات کے پیش نظر اپنی معیشت کو مستحکم رکھ سکیں، شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک پہلو یہ بھی ہے کہ امریکا نے میکسیکو ، کینیڈا اور چین میں امپورٹ پر ٹیکس کی شرح بڑھائی ہے ، اس کا بھی سونے کی قیمتوں پر گہرا اثر پڑ رہا ہے اورآنیوالے دنوں میں سونے کی قیمت 3لاکھ روپے فی تولہ سے تجاوز کرسکتی ہے۔ انہوں نےمزید بتایا کہ اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تین ہزار ڈالر فی اونس تک پہنچی تو پھر پاکستان میں سونا 3لاکھ 10ہزار روپے فی تولہ تک ہوجائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *