چیمپیئنز ٹرافی سے قبل چھکوں کو لیکر فخر زمان نے بڑا مطالبہ کر دیا۔
سلمان بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے پی سی بی کی پوڈکاسٹ میں پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر 90 میٹر سے لمبا چھکا لگایا جائے تو اس پر 2 اضافی رنز ملنے چاہئیں۔
پوڈ کاسٹ میں فخرزمان نے کہا کہ ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ انجری تھی جس کی تشخیص میں تاخیر ہوئی تو کم بیک مشکل ہوا، انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کھیل کر واپس آنے کی کوشش کررہا تھا کیونکہ بیماری کے بعد ایسا لگا جیسے پہلی بار کرکٹ کھیل رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم کیلئے ہونیوالی ٹوئٹ کے ساتھ میری پلئینگ الیون میں شمولیت کو جوڑا جانا غلط تھا، بابراعظم کے ساتھ اوپننگ پر فخر زمان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ون ڈے کرکٹ کیلئے اچھی شارٹ سلیکشن ہے، ہماری کوشش ہوگی بڑی ٹیم کیخلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔