پی ٹی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے عمران خان کے متعلق سوال پوچھنے کیلئے بھارتی صحافیوں سے رابطہ کرلیا، مرتضیٰ سولنگی کا انکشاف

پی ٹی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے عمران خان کے متعلق سوال پوچھنے کیلئے بھارتی صحافیوں سے رابطہ کرلیا، مرتضیٰ سولنگی کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے عمران خان کے متعلق سوال پوچھنے کیلئے بھارتی صحافیوں سے رابطہ کرلیا۔

تجزیہ کاراورسابق نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے آزاد ڈیجیٹل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، عمران خان سے متعلق پاکستانی حکومت سے بات چیت کریں۔ پی ٹی آئی کےامریکا میں موجود رہنمائوں اور لابسٹ کی پوری کوشش ہے کہ بھارت سے آنیوالے صحافیوں کو اپروچ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: فیصل چوہدری اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وائٹ ہائوس کی پریس کور کو بھی انگیج کیا جائےتاکہ وہ ٹرمپ کو عمران خان کے متعلق یاد دلائیں کہ آپ کا ایک دوست ہوتا تھا عمران خان ، وہ آجکل کس حال میں ہے۔ آپ جو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں۔اپنے دوست عمران خان کی خبر بھی لیں کہ اس کا کیاحال ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں انسانی حقوق کی بڑی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ، جیسے آپکے ساتھ زیادتی ہوئی تھی۔ اسی طرح عمران خان کیساتھ بھی بڑی زیادتی ہورہی ہے تو اس کیلئے کچھ کہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پر ہو سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کے متعلق کچھ کہہ دیں۔ ہوسکتاہے کہ پی ٹی آئی یہ سوال نریندر مودی کی موجودگی میں رکھے اور پاکستان کو پریشر میں لانے کیلئے ایسا کوئی سوال ان سے کیا جائے۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ اگر ایسا سوال ہوتا ہے تو ڈونلڈ ٹرمپ کیا کہتے ہیں۔ ممکن ہے کہ اس پر وہ کہیں کہ میں پاکستانی حکومت سے اس معاملے پر بات کروں گا اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *