13 اشیاء مہنگی، 16 سستی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

13 اشیاء مہنگی، 16 سستی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ میں کہا ہے کہ  13 اشیاء مہنگی، 16 سستی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ،سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق   گزشتہ ہفتے کے دوران کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے اضافہ  ہوا، ڈیزل فی لیٹر 6.99روپے مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت 2.68روپے بڑھ گئی، ایک ہفتےمیں ملک میں چینی 2 روپے68 پیسے فی کلو مزید بڑھ گئی اور قیمت 153 روپے 11 پیسے فی کلو پر پہنچ چکی ہے۔

لہسن کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ ہوا،  نمک، پیٹرول، سیگریٹ، کپڑا، خشک دودھ اور جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

نیٹ میٹرنگ کی پالیسی سولر استعمال نہ کرنے والوں کیلئے بوجھ بن گئی

مہنگی ہونے والی اشیاء میں کیلے 4 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، لہسن 3روپے 5 پیسے، جلانے والی لکڑی 3 روپے فی من ، باسمتی چاول، 390 گرام دودھ کے پیکٹ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ  کے مطابق  گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 7.94 روپے کم ہو گئی، آلو کی کلو قیمت 4.39 روپے کم ہوئی، پیاز کی قیمت میں 5.19روپے فی کلو کمی  ہوئی،  ایک ہفتے میں برائلر مرغی کا گوشت 17.57 روپے فی کلو سستا ہو گیا،دال چنا کی قیمت 5.93 روپے اور دال ماش کی قیمت 3.2 روپے کم ہو ئی، چاول، گھی ، سرسوں کا تیل اور آٹا بھی سستی ہو نے والی اشیا میں شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *