Skip to content
خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین پر جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد
Home - آزاد سیاست - خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین پر جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد
خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین پر جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی اور اس حوالے سے مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں چیف سیکریٹری کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کے سیاسی اجتماع اور جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس حوالے سے سوات، مالاکنڈ، دیر، بونیر سمیت مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں۔
صوبے کی کئی جامعات نے بھی کسی سیاسی اجتماع میں شرکت پر پابندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سرکاری سکولوں اور کالجوں کو بھی مراسلے جاری کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو صوابی میں جلسے کا اعلان کیا ہے ، صوبائی صدر جنید اکبر خان نے جلسے کے حوالے ہدایات جاری کیں تھیں۔