محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم سرد رہنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم سرد رہنے کی پیش گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کی شدت برقرارہے جبکہ ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں آج موسم سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، گلگت بلتستان میں موسم سرد اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں موسم سرد اور خشک ہے، پارہ 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، شہر کا اس وقت موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،آج رات کا کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سنیٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ہے،نو فروری سے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

اے کیو آئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے اوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی گیارویں جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 153 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی ہے۔

کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں کورنگی سر فہرست  ہے، گلشنِ اقبال دوسرے اور مائے کولاچی تیسرے نمبرپر موجود ہے،شہر کا اس وقت موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

لاہورمیں سورج کیساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا راج برقرار ہے،درجہ حرارت 11 ڈگری تک ریکارڈکیاگیاجبکہ زیادہ سے زیادہ 23 تک جانے کاامکان ہے۔

فضائی آلودگی میں لاہور 186 ائیر کوالٹی انڈیکس کیساتھ تیسرے نمبرپرموجود ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کی پیش گوئی نہیں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *