بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا،کوئی نتیجے نہیں نکلے گا،محمد زبیر

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا،کوئی نتیجے نہیں نکلے گا،محمد زبیر

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو جوخط لکھا ہے، اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف کے پاس کوئی اختیار نہیں، شہباز شریف کو معلوم ہے کہ ان کے پاس حکومت کرنے کے لئےمینڈیٹ نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی ایکٹ میں ترامیم کا کیس، عمران خان کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہبازشریف کی سوچ میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کا مقصد ملک کو آگے لے کر چلنے کے لئے ہونا چاہیے۔ چیف آف آرمی سٹاف کو خط لکھنے میں کوئی خرابی نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *