لاہورہائی کورٹ نے سموگ تدارک کیس کہا ہے کہ گھروں میں گاڑ یاں دھونے والوں کو 10ہزار روپے جرمانہ کریں ،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہاکہ گھروں میں گاڑیاں دھونے کا کام ختم کرا لیں تو پانی بچایا جا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک مقدمے کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی سماعت ، زمین کے نیچے پانی کی سطح کم ہونے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
عدالت نے کہاکہ پانی کو محفوظ کرنےکے لئے باقاعدہ طور پررولز بنانے کی ضرورت ہے، عدالت نے کہاکہ باقاعدہ مہم چلانی چا ہیے کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا سختی سے منع ہے،شہر میں بینرز، پوسٹرز لگائیں کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا منع ہے ۔