اپوزیشن الائنس کی قیادت شاہد خاقان عباسی کو دینے پر مشاورت : رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن

اپوزیشن الائنس کی قیادت شاہد خاقان عباسی کو دینے پر مشاورت : رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نئے الائنس میں تحفظ آئین پاکستان والی جماعتیں شامل ہیں، جبکہ شاہد خاقان عباسی کو تحریک کی قیادت دینے پر بات چیت ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریکِ انصاف رؤف حسن نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اپوزیشن الائنس میں مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہوں گے جبکہ شاہد خاقان عباسی ممکنہ طور پر اس گرینڈ اپوزیشن الائنس کی قیادت کر سکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نئے الائنس میں تحفظ آئین پاکستان والی جماعتیں شامل ہیں، شاہد خاقان عباسی کو تحریک کی قیادت دینے پر بات چیت ہورہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے نجی ٹی وی روگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے الائنس میں وہ تمام جماعتیں ہیں جو تحفظ آئین پاکستان میں بھی شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے الائنس میں نئی جماعتیں بھی شامل ہوئی ہیں، ہمارا سب کے ساتھ رابطہ ہے ، ہماری کوشش ہے کہ نئی سیاسی جماعتیں بھی گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شامل کریں۔

رؤف حسن نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان بھی اس تحریک کا حصہ ہوں گے جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے تحریک کو لیڈ کرنے کے معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے، اس حوالےسے ایک دو دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آٹھ فروری کو لاہور کے جلسے کی ابھی ہمیں اجازت نہیں ملی ہے، نہ ہی ہم یہ امید کرتے ہیں کہ لاہور میں جلسے کی ہمیں اجازت ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال ہوگیا ہمارے مینڈیٹ کو چھینے ہوئے ، پر امن طریقے سے اپنا مینڈیٹ واپس لینے کی کوشش کی ، لیکن ریاست کی فسطائیت سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *