11 سو ارب روپے کے ہائی پروفائل میگا کرپشن کیسز ختم، زاہد گشکوری نے بڑی خبر دیدی

11 سو ارب روپے کے ہائی پروفائل میگا کرپشن کیسز ختم، زاہد گشکوری نے بڑی خبر دیدی

نیب نے ہائی پروفائل شخصیات کیخلاف 1100 ارب روپے کے میگا کرپشن کیسز ختم کر دیے۔

صحافی زاہد گشکوری کے اپنے وی لاگ میں کہا کہ نیب نے پچھلے دس سالوں میں  179 میگا کرپشن کیسز کے حوالے سے ایک ٹارگٹ سیٹ کیا تھا، جن میں 1100 ارب روپے کی کرپشن کی گئی تھی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ان میں سب سے بڑے کیسز شریف خاندان کیخلاف تھے۔ جن میں سابق وزیراعظم نواز شریف، چیف منسٹر مریم نواز، ان کے دونوں صاحبزادے، کیپٹن صفدر،وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں سمیت ایک طویل فہرست ہے جو ان کیسز میں نامزد تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دیگر سیاستدان جیسے کہ موجودہ صدر پاکستان ، چیف منسٹر خیبرپختونخوا، چیف منسٹر سندھ اور سابق چیف منسٹر عثمان بزدار، چوہدری برادران ، مونس الہٰی اور جہانگیر ترین کیخلاف کیسز بنائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ بھی 200کے قریب سیاسی شخصیات ان کیسز میں نامزد تھیں تاہم اب وہ تمام کیسز ختم کر دیے گئے ہیں اورآج وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو کلین چٹ مل گئی ہے۔ ان کیسز پر قومی خزانے سے 63 ارب روپے خرچ کیے گئے تھے، متعدد سیاستدانوں نے جیل کاٹی، ان کی کردار کشی کی گئی اور نتیجہ یہ ہوا کہ ان سے صفر ریکوری کی گئی۔

ان کے مطابق ایک ایک کیس پر قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ ہوئے لیکن کچھ نکلا نہیں۔ یہ ہے ہمارا احتساب کا نظام جہاں سیاستدانوں کی بدنامی ہوئی، جیلیں کاٹنی پڑیں، بیوروکریٹس کے کیرئیر تباہ ہوئے اور انہیں بھی خمیازہ بھگتنا پڑا تاہم آخر میں کچھ حاصل حصول نہیں ہوا۔

زاہد گشکوری نے مزید کہا کہ اب پاکستان میں کرپشن کے تمام ہائی پروفائل کیسز ختم ہوچکے ہیں۔نیب نے کچھ ہائوسنگ سوسائٹیز مالکان سے ریکوریاں ضرور کی ہیں تاہم پبلک آفس ہولڈرز سے کوئی ریکوری نہیں کی جاسکی۔نیب نے گزشتہ چھ ماہ میں اپنا رویہ تبدیل کیا ہے اور ایک اہم کیس سابق وزیراعظم کیخلاف 190ملین پائونڈ کا چلا رہے ہیں تاہم دیکھنا ہے کہ نیب اس کیس کو کیسے لڑتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *