سینیٹ میں ہمارے اپوزیشن لیڈربیرسٹرعلی ظفر ہونگے، چیئرمین پی ٹی آئی

سینیٹ میں ہمارے اپوزیشن لیڈربیرسٹرعلی ظفر ہونگے، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سینیٹ میں ہمارے اپوزیشن لیڈر بیرسٹرعلی ظفر ہونگے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ہونے تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن نہیں ہونا چاہے ، مخالفین کی جانب سے ہمارے امیدواروں کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ سینیٹ میں ہمارے اپوزیشن لیڈرعلی ظفر ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بتایا گیا ہے بشری بی بی کو زہر نہیں دیا گیا لیکن ہمارے خدشات ہیں ،اجازت دی جائے تاکہ بشری بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم ہسپتال سے کرائے جائیں ، بانی گالہ میں ہم میں سے کسی کی بھی ان سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ چیئرمین نیب مقدمہ کریں گے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں بیرسٹر گوہر کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف اڈیالہ جیل سے رواں ماہ اپریل میں رہا ہو جائیں گے۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز سیاسی انتقامی کارروائی تھی اور اب تمام کیسز اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدت کیس بھی 2 سے 4 دن میں ختم ہو جائے گا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز میں کراس ٹاک یا دلائل کا موقع ہی نہیں دیا گیا، ان کے تمام کیسز عدالتوں میں لگے ہوئے ہیں۔

بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ ہوں گے تو ہی پتا چلے گا کہ انہیں زہر دیا گیا ہے یا نہیں، بشریٰ بی بی بنی گالہ میں قید ہیں کسی کو ملاقات کرنے نہیں دی جاتی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *