خیبرپختونخوا، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

خیبرپختونخوا، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

خیبرپختونخوا کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر پشاور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے اور نیا شیڈول جاری کر دیا۔ پشاور بورڈ کے مطابق میٹرک کے امتحانات 8 اپریل 2025 کو عید کے بعد شروع ہوں گے۔ یہ امتحانات پہلے 15 مارچ 2025 سے شروع ہونے تھے لیکن ماہِ رمضان کے پیش نظر شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران طلبا کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ امتحانات میں شرکت کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر صوبوں کے طلبہ کو ہونہار اسکالر شپ اسکیم بارے خوشخبری سنا دی

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو شب برات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو سندھ کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔  شب برات ہر سال اسلامی مہینے شعبان المعظم کی 15ویں شب کو ہوتی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *