سندھ حکومت نے پیٹرول خریدنے والے شہریوں کو چوری سے بچانے کے لیے پیٹرول پمپ مافیاز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔
سندھ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی کم مقدار دینے والے پمپس کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ عثمان ہنگورو نے افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور پیٹرول پمپس پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی پیٹرول کی مقدار کو چیک کیا۔
اس دوران مہران ٹاؤن میں پی ایس او پمپ کو کم مقدار میں پیٹرول دینے پر سیل کردیا گیا۔اسی طرح کراچی کے مختلف علاقے جیسے صدر، آرام باغ، سول لائنز، گزری، ڈیفنس اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی پیٹرول پمپس کی چیکنگ کی گئی۔
شاہین کمپلیکس میں کم مقدار میں پیٹرول دینے پر پی ایس او کے 2 ڈسپینسرز کو سیل کیا گیا۔ شارع فیصل پر قائم پی ایس او پٹرول پمپ بھی کم مقدار دینے والوں میں شامل تھے۔