حکومت نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار بھی کیا ہے۔ آٹھ فروری کو قومی سوگ کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چار فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے تھے، پرنس کریم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے۔