Skip to content
پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز نے وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
Home - کھیل - پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز نے وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز نے وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں جولائی اگست میں وائٹ بال سیریز کھیلیں گی، وا ئٹ بال سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچ بروورڈ کائونٹی فلوریڈا امریکا میں کھیلے جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جولائی 2 اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں ہوں گے، ون ڈے میچز 8 ، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔