ذرائع کے مطابق ویکسین کی 16 ہزار ڈوزز پنجاب بھیج دی گئی ہیں جبکہ دیگر صوبوں کو حسب ضرورت ویکسین دی جائے گی۔
سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے ویکسین لازمی قرار دینے کی وجہ سے ویکسین کی قلت پیدا ہوئی، عمرہ زائرین کے لئے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑ بخار ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔