وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر صوبوں کے طلبہ کو ہونہار اسکالر شپ اسکیم بارے خوشخبری سنا دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر صوبوں کے طلبہ کو ہونہار اسکالر شپ اسکیم بارے خوشخبری سنا دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر صوبوں کے طلبہ کو ہونہار اسکالر شپ اسکیم بارے خوشخبری سنا دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ہائر ایجوکیشن سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ نے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری دے دی۔

انہوں نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کی تعداد بھی بڑھا کر 1لاکھ 10ہزارکر دی۔

گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس قائم کردیا گیا ہے، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہونہار اسکالرشپ ، لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے، تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے، دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا  کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان ، خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کےطلبہ بھی ہمارے بچے ہیں، انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *