عمران خان جیل سے باہر نکلنے کیلئے تمام حربے آزما چکے، عظمیٰ بخاری

عمران خان جیل سے باہر نکلنے کیلئے تمام حربے آزما چکے، عظمیٰ بخاری

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جیل سے نکلنے کے لیے اپنے تمام حربے اور وسائل استعمال کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کی رہائی کیلئے تمام حدیں پارکرنے کے بعد ان کے پاس اب صرف شرم کے علاوہ کچھ باقی نہ رہا۔

انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ آپ کے پاس صرف معافی مانگنے کا واحد آپشن بچا ہے۔

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ لوگ یا تو ذہنی طور پر ٹھیک نہیں، یا جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کرتے ہوِ۔ آپ کے رہنما نے خط نہیں لکھا بلکہ کھلا این آر او مانگا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن کے نام عمران خان نے خط لکھا تھا، وہ خط پہنچنے سے پہلے ہی اس کو ردی کی ٹوکری میں پھینک چکے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر ان کے مقابلے نواز شریف ہوتا تو سب کچھ برداشت کرلیتا مگر اس طرح کا این آر او کبھی بھی نہیں مانگتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سناتے تھے، آج وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور اس بات کی رپورٹ بھی سامنے آئی ہے کہ عمران خان کا بلڈ پریشر بڑھ چکا ہے اور وہ سنسناہٹ کی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔ جیل کی دیواروں نے ان کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *