سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر

سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹل سیلنگ میں اضافہ کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیج دی ہے۔ اس تجویز میں 60 سے 125 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، اور یہ اضافے پاکستان کے چھ بڑے شہروں میں تجویز کیے گئے ہیں۔

ان شہروں میں اسلام آباد، روالپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔ مختلف گریڈز کے وفاقی ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں اضافے کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔ گریڈ 1 سے 6 تک کے ملازمین کے لیے 125 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا، گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کے لیے 100 فیصد اور گریڈ 11 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے 60 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں گریڈ 1 سے 2 کے ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹل سیلنگ 7029 روپے سے بڑھا کر 15,815 روپے، گریڈ 3 سے 6 کے ملازمین کے لیے 10,980 روپے سے بڑھا کر 24,705 روپے، اور گریڈ 7 سے 10 کے ملازمین کے لیے 16,403 روپے سے بڑھا کر 32,806 روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

اسی طرح دیگر گریڈز کے لیے بھی اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جیسا کہ گریڈ 14 سے 16 کے لیے 31,085 روپے سے بڑھا کر 49,736 روپے، گریڈ 17 سے 18 کے لیے 41,147 روپے سے بڑھا کر 65,835 روپے، اور گریڈ 19 کے لیے 54,704 روپے سے بڑھا کر 87,526 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

گریڈ 21 کے ملازمین کا ہاؤس رینٹل سیلنگ 82,261 روپے سے بڑھا کر 1,31,618 روپے اور گریڈ 22 کے ملازمین کا 98,444 روپے سے بڑھا کر 1,57,510 روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *