واشنگٹن: پاکستانی سفارتخانے میں تقریب، کشمیریوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

واشنگٹن: پاکستانی سفارتخانے میں تقریب، کشمیریوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

واشنگٹن: واشنگٹن ڈی سی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر و تشدد کا شکار کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار کیلئے سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

 سیمینار کا عنوان “دیرینہ، حل طلب اور نا تمام ایجنڈا تنازعہ کشمیر کے اہم پہلو” تھا، جس کا مقصد اس تنازعہ کے قانونی، سیاسی اور سیکورٹی پہلوؤں کو اجاگر کرنا اور عالمی برادری کی توجہ اس کے اثرات اور پیچیدگیوں کی طرف مبذول کرانا تھا۔

اس سیمینار میں بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کے فورم پر کیے گئے وعدوں سے مسلسل انحراف، عالمی برادری کے کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکامی اور 2019 میں بھارت کی یکطرفہ کارروائی کے مضمرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس سے خطے کی سلامتی مزید عدم استحکام کا شکار ہو گئی۔

سیمینار میں مختلف اداروں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے ارکان، پاکستانی کمیونٹی، میڈیا کے افراد اور واشنگٹن ڈی سی کی یونیورسٹیوں کے طلباء نے شرکت کی۔ بین الاقوامی قانون کے ماہرین علی عنیر، عارف حیدر علی، مواحد حسین شاہ، ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی، سابق سفیر توقیر حسین اور ناروے کے سابق ایم پی لارس رائز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یسین نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی سنائے گئے، جس کے بعد ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا۔

سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کشمیر سمیت عالمی مسائل کے حل میں سفارتکاری کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بامعنی اور نتیجہ خیز بات چیت کے ذریعے ہی اس مسئلے کا حل ممکن ہے۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے کشمیر اور فلسطین کے مشترکہ مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی برادری سے درخواست کی کہ وہ ان دیرینہ تنازعات کے حل میں فعال کردار ادا کرے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *