پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے خواتین اور مکھیوں کے موازنے سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر معافی مانگ لی ۔
عدنان صدیقی نے اپنے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہاکہ میں اپنے حالیہ بیان پر توجہ دینا چاہتا ہوں کہ میں نے وہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی، میرا ارادہ کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔اداکار نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ میری بات اور الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا، مذاق میں کہی گئی میری بات کی گہرائی نہیں سمجھی گئی بلکہ وہ بات غلط انداز میں سب کے سامنے پیش کی گئی۔
انکا کہنا تھا کہ کہ میرے الفاظ کی وجہ سے اگر کسی کی غیرارادی طور پر دل آزاری ہوئی تو میں اس کیلئے معذرت خواہ ہوں۔عدنان صدیقی نے کہا کہ میں آئندہ کوشش کروں گا کہ اپنی بات کو سیدھا اور صاف الفاظ میں مداحوں تک پہنچائوں۔
حال ہی معرف اداکار عدنان صدیقی نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، پروگرام ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں خواتین اور مکھیوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں عدنان صدیقی کے ہاتھ پر مکھی آکر بیٹھی جس کے بعد اداکار کے منہ بے ساختہ نکل گیا کہ میں اب جو بات کہنے جا رہا ہوں، اُس کا کوئی بُرا نہ مانے۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اُتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔