پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ میدان میں موجود ہے، صاحبزادہ حامد رضا

پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ میدان میں موجود ہے، صاحبزادہ حامد رضا

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے حکومتی رویہ میں کوئی سنجیدگی نظر نہ آئی تو مستقبل میں الائنس ضروربنے گا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت کو عوام پرجبری مسلط کیا گیا ہے۔ ایجنڈے پر تمام اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے اتفاق رائے ہے۔ ہماری جوڈیشل سسٹم کو مزید تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں عدلیہ کو تقسیم کیا گیا۔

حکومت اس وقت فرسٹیشن کا شکار ہے ۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت باربار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی کوشش بالکل ناکام ہوئی۔

پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی بہت ناکام کوشش کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کا نام تک بھی میڈیا پر نہیں چلایا جارہا ہے۔ پارٹی لیڈران اور ورکرز پر بانی کا ساتھ چھوڑنے کیلئے ہرطرح کے مظالم کیے گئے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ زاتی طور پر سیاست میں مشکل وقت کو پسند کرتا ہوں۔پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔ علی امین گنڈاپور اور جنید اکبرکے درمیان کو ئی اختلاف نہیں۔ اگر کسی پارٹی میں اختلاف رائے نہ ہو تو وہ سیاسی پارٹی نہیں رہتی۔

اگر سنجیدگی کے ساتھ مولانا کو ٹاسک دیا گیا تو ہم ضرور سرخرو ہوں گے۔ جے یو آئی کے پاس جو بھی ٹاسک ہوگا وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوگا۔ بیرسٹر عقیل نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق جون میں نظر ثانی ہوگی۔

ہم نے تمام ملاقاتوں میں تحفظ دور کرنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی کہتی ہے بیک چینل رابطے ہیں وہاں سے انکار ہوچکا ہے۔ تحریک انصاف ڈیل کی تلاش میں ہے۔ بانی پی ٹی آئی مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے ٹرمپ کارڈ سمیت تمام کارڈ استعمال کرلیے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا بانی کا خط نہیں ملا،پڑھنے میں بھی دلچسپی نہیں۔ مسلم لیگ ن نہیں چاہتی کہ پی ٹی آئی اور فوج لڑتے رہیں۔

پی ٹی آئی ہمارے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہتی تو ہم کیا کریں؟ پی ٹی آئی کمیشن پر قائل کرلیتی تو ہم بات کرسکتے تھے۔ 8فروری کو صوابی میں جلسہ کریں وہاں منع نہیں۔ لاہور میں جلسے کیلئے پی ٹی آئی حکومت کی اجازت کے بغیر عدالت چلی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *