امریکا میں غیر قانونی طورپر مقیم بھارتی تارکین وطن کی ملک بدری  کا عمل شروع

امریکا میں غیر قانونی طورپر مقیم بھارتی تارکین وطن کی ملک بدری  کا عمل شروع

امریکا میں غیر قانونی طورپر مقیم بھارتی تارکین وطن کی ملک بدری  کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا سے ایک ہفتہ قبل ہی امریکی حکام نے اپنے ہاں غیر قانونی طور پر مقیم بھا رتی تارکین وطن کی ملک بدری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان

امریکی فوجی طیارہ 205 بھا رتی تار کین کی پہلی کھیپ لے کر بھارتی صوبے پنجاب کے شہر امرتسر کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے سی-17 طیارہ سان انٹونیو سے امرتسر کے لئے روانہ ہوا۔ امریکا میں مقیم بھارتی غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد تقریبا 7,25,000 ہے۔

بھارتی حکام نے ابھی تک اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *