محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر ، بالائی خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پرنس کریم آغا خان کا انتقال، کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد اور گردونواح میں جمعرات کے روز موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، سوات اور کو ہستان میں چند مقامات پر گرج چمک/تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقا مات پرہلکی بارش/ہلکی برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: مالام جبہ 04،پٹن02،بالاکوٹ01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ،مظفر آباد(سٹی) میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔برفباری : مالام جبہ 01 اورمری میں 0.5انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی08، قلات، اسکردو، گوپس، زیارت منفی07، کوئٹہ منفی05، بگروٹ منفی 04، استور، ہنزہ، مالام جبہ، پاراچنار اور کالام میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *