یہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچ چھیننے کی وطن دشمن کوشش ہے، پی ٹی آئی کال پر خواجہ آصف کا ردعمل

یہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچ چھیننے کی وطن دشمن کوشش ہے، پی ٹی آئی کال پر خواجہ آصف کا ردعمل

یہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچ چھیننے کی وطن دشمن کوشش ہے، پی ٹی آئی کال پر خواجہ آصف کا ردعمل آ گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ سب پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں تنہا اور شرمندہ کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع خو اجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں احتجاج کی اجازت مانگی ہے جبکہ 8فروری کو ہی لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلامیچ ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 19فروری کو پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی کال دی ہے جبکہ 19فروری کو ہی پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلامیچ ہے۔

خوا جہ آ صف نے کہا کہ یہ پاکستان سے چیمپیئنز ٹرافی کے میچ چھیننے کی وطن دشمن کوشش ہے اور یہ سب پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں تنہا اور شرمندہ کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ وزیردفاع نے کہاکہ اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئے عمران خان اس قدر گر سکتا ہے شاید ان کے سپورٹر بھی نہیں سوچ سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *