ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کیا اور 8 دہشتگرد مار گرائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشتگردفورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ، ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس حملے میں ہلاک ہونیوالے دہشت گرد علاقے میں پاک فورسز اور شہریوں کیخلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔