وفاقی حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو 2وزارتوںکی پیشکش کر دی ۔
ذرائع کے جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق آل رائونڈ کو دو ’’ اسپورٹس اور یوتھ کی وزارتوں کی پیشکش کی ہے تاہم سابق کپتان شاہد آفریدی نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور معذرت کرلی۔انکا کہنا تھا کہ میں فی الحال اپنی فائونڈیشن پر فوکس رکھنا چاہتا ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئی گی؟۔ انکا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ شاہد آفریدی نےکہا کہ سیاست میں آکر ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن بڑے انہیں سیاست میں آنے سے منع کرتے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنے بڑوں کو کہتا ہوں کہ اگر ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی۔ شاہد خان آفریدی نے شاہین آفریدی سے کپتانی لیے جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شاہین کو کپتانی سے ہمیشہ دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔کپتانی کے حوالے سے بہت سارے سابق کرکٹرز اور اپنا اختتام اچھا نہیں دیکھا۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ شاہین اپنی کرکٹ پر توجہ دیں۔ شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی کپتانی لینے سے بھی منع کیا تھا لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی اور لاہور قلندرز کی کپتانی قبول کی۔