حج اخراجات میں کمی ، حکومت کا رواں برس عازمین کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان

حج اخراجات میں کمی ، حکومت کا رواں برس عازمین کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے رواں سال حج پیکج کے اخراجات میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے عازمین حج کو مالی ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر نے  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ 40 روزہ حج پیکج کی لاگت میں 25 ہزار روپے کی کمی کے بعد مجموعی لاگت 10 لاکھ 50 ہزار روپے، جب کہ 50 ہزار روپے کی کمی کے بعد 25 دن کے مختصر حج پیکج کی لاگت 11 لاکھ روپے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال حج کے موقع پر تمام کمرے اور خیمے ایئر کنڈیشنڈ ہوں گے، حکومت کا حج کوٹہ بھر چکا ہے، اب کوئی اضافی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔‘

آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودی حکومت کی جانب سے سال 2025 کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار مختص کیا گیا ہے، حکومت نے حج کوٹے کو دو حصّوں میں تقسیم کیا ہے، سرکاری حج اسکیم کے تحت آدھا کوٹہ حکومت کی جانب سے برقرار رکھا گیا ہے، جب کہ بقیہ آدھا کوٹہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے رکھا گیا ہے۔

ہر حاجی کو پاکستانی قومی پرچم بنا ہوا ایک خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ بیگ ملے گا،جس میں شناخت کے لیے کیو آر کوڈ اور متعلقہ معلومات بھی شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہاہے ، آئی ایس پی آر کا نغمہ جاری

’پاک حج‘ نامی ایک خصوصی موبائل ایپ عازمین کو ان کے موبائل فون پر تمام معلومات فراہم کرے گی ، جس سے وہ اپنے حج گروپ کی معلومات ، تربیتی شیڈول ، پرواز کی تفصیلات، سعودی عرب میں رہائش اور حج کے دوران مقامات کے براہِ راست نقشے اور مقامات کے حوالے سے آگاہ رہ سکیں گے۔

سرکاری خبررساں اداے کے  مطابق وزیر کا کہنا ہے کہ ’تمام عازمین حج کو تیسری قسط 6 سے 14 فروری کے درمیان حکومت کے نامزد کردہ بینکوں میں جمع کروانی ہوگی، وزارت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہر عازمین کو پاک حج موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے قسط کی ادائیگی سے متعلق نوٹیفکیشن موصول ہو۔‘

انہوں نے 2024 کے عازمین حج کو 4 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کی رقم واپس کرنے کا بھی اعلان کیا ، ریفنڈز کو منیٰ میں رہائش، مکہ مکرمہ میں قیام اور مکتب ’سی‘ جیسے عوامل کی بنیاد پر سات مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، مزید برآں قربانی کے ریفنڈ اور جہاز کے کرایوں میں کمی سے حاصل ہونے والی بچت بھی عازمین حج کو منتقل کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *