سندھ کے وزیر داخلہ ضیا النجار نے سندھ پولیس میں بھرتی کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نئے اہلکار بھرتے کرنے جا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس میں 50 ہزار نئے اہلکار بھرتی کرنے جا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں ون فائیو کی جگہ ذوالفقار فورس بنا رہے ہیں، ذوالفقار فورس کو 50 موٹر سائیکلیں بھی دے رہے ہیں۔
سندھ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے، بالائی سندھ کے حوالے سے احکامات دے چکا ہوں جلد تبدیلی نظر آئے گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ آنے کا مقصد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا، انہوں نے کہا کہ کچے کے اضلاع کو مزید فنڈز فراہمی کا منصوبہ ہے۔