تمام عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ روپے واپس کئے جائیں گے، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین

تمام عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ روپے واپس کئے جائیں گے، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ تمام حجاج کو زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ روپے واپس کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار حج پیکج بڑھایا نہیں گیا بلکہ کم کیا گیا ہے، اس مرتبہ ہم نے تمام کمروں اور خیموں کو ائر کنڈیشنڈ کردیا ہے۔

چوہدری سالک نے کہا کہ ہم شفاف طریقے سے حج آپریشن کررہے ہیں، کسی قسم کے پراپیگنڈہ کو قبول نہ جائے، اس مرتبہ ہم نے ایک ایک روپے کا حساب کیا ہے، خود احتسابی کا عمل جاری ہے۔

وفاقی حکومت کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کم از کم 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے پیکج رکھا گیا ہے، پہلے 10 لاکھ 75 ہزار کا اعلان کیا گیا اب اس میں بھی 25 ہزار فی کس کم کیا گیا ہے، سرکاری سکیم کے تحت حج کوٹہ مکمل ہوچکا ہے،ہم اب مزید کوئی درخواست نہیں لیں گے، ہارڈ شپ کوٹہ کی سہولت البتہ موجود رہتی ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کم سے کم 20 ہزار سے 1 لاکھ تک گزشتہ سال حج کرنے والوں کو واپس ملیں گے، انہوں نے کہا کہ مختلف مدوں میں رقوم واپس کی جائیں گی۔

بیس ہزار 228 عازمین حج کو  ایک لاکھ 40 ہزار واپس ملیں گے، 9 ہزار حاجیوں کو 20 ہزار روپے واپس ملیں گے، ان کا کہنا تھا کہ سہولیات کو دیکھ کر یہ رقم ری فنڈ کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *