چیمپئنز ٹرافی 2025 : پی سی بی کا 3 ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی 2025 : پی سی بی کا 3 ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے وارم اپ میچز کے لیے تین مختلف ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ٹیموں کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو مقامی حالات سے آشنا کرنا اور پاکستانی ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو عالمی سطح کے کرکٹرز کے خلاف کھیلنے کا موقع دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وارم اپ میچز چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے والی ٹیموں کے خلاف ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل کھیلے جائیں گے۔ ان میچز کو کراچی، لاہور اور دبئی میں منعقد کیا جائے گا۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کو پاکستان کے خلاف سہ فریقی سیریز کھیلنے کا موقع ملے گا، جس کا آغاز 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔

آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹورنامنٹ نمائش 15 فروری تک لاہور سمیت مختلف بڑے شہروں میں کی جائے گی۔ دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے۔ شائقین کرکٹ پاکستان کے 26 شہروں میں 108 ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ پریمیم نشستوں کے ٹکٹ 1500 روپے سے شروع ہوتے ہیں۔

پی سی بی نے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کی فوری تزئین و آرائش کو سراہا اور اسے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین تزئین و آرائش کا عالمی ریکارڈ قرار دیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران چار میچز ہوں گے، جن میں دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اگر بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرتا تو فائنل میچ 9 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *