وزیراعظم کی افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں مقیم افغانی باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت پاکستان میں مقیم افغانیوں کی ری لوکیشن کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وطن واپسی کے مختلف مراحل پر بات چیت کی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وطن واپسی کے پہلے مرحلے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی کی حدود سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں پروف آف ریزیڈینس رکھنے والے افغانیوں کو بھی جڑواں شہروں کی حدود سے نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ جو افغانی دوسرے ممالک جانے کی خواہش رکھتے ہیں، انہیں 31 مارچ 2025 سے قبل جڑواں شہروں سے نکال دیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تیسرے ممالک جانے والے افغانیوں کی سیٹلمنٹ کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان واپس آنے والے افغانیوں کو ہر قیمت پر روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت دی۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کو فعال طور پر مانیٹرنگ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

وزیراعظم نے ری لوکیشن منصوبے پر عملدرآمد کے دوران عوامی سطح پر اعلانات کرنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انٹیلی جینس ایجنسیوں کو اس عمل کی مسلسل نگرانی کرنے اور متواتر رپورٹس فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ری لوکیشن منصوبے کے دوران کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *