چینی کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ

چینی کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ

ملک بھر میں ایک بار پھر چینی مافیا نے سر اٹھا لیا اور مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔

ملتان میں جہاں دو ہفتے پہلے چینی 135 روپے فی کلو مل رہی تھی، اب وہ 150 سے 160 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 50 کلو کا تھیلا بھی 7 ہزار 200 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟

فیصل آباد می ںچینی کا ایکس مل ریٹ 146 روپے فی کلو ہے لیکن مارکیٹ میں یہ 160 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طرح جھنگ، سیالکوٹ، سرگودھا اور پاکپتن میں بھی چینی کی قیمت 15 سے 20 روپے اضافے کے بعد 155 سے 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

حیدرآباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چینی کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 150 روپے فی کلو مل رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *