سرکاری افسران و ملازمین کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے خبر دار کر دیا گیا۔
سی ٹی وی ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کو چالان کیساتھ محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالا اب کوئی بھی نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالا پولیس افسر یا اہلکار چالان کیساتھ معطل بھی ہوگا۔ سی ٹی او نے احکامات جاری کر دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسدار ی سب پر لازم ہے۔سرکاری افسر کو چالان کیساتھ محکمہ کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ وارڈنز میں بھی مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔ موٹرسائیکل سوار کیساتھ بیٹھے مسافر پر بھی ہیلمٹ کی پابندی لازمی ہے۔
گاڑی میں ڈرائیور کیساتھ بیٹھے شخص کو بھی سیٹ بیلٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔ ٹریفک پولیس لاہور نے 8گھنٹوں کے دوران اب تک 3ہزار کے قریب چالان کیے ہیں۔