وفاقی وزیر مصدق ملک نے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کر دی

وفاقی وزیر مصدق ملک نے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کر دی

پاکستان تحریک انصاف حکومت بنانا چاہتی ہے تو بنا لے، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بڑی پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہناہے کہ پی ٹی آئی اب آکر حکومت بنانا چاہتی تو بنالے، احتجاج میں ہمیں کیوں پڑنا ہے؟ہم نے تو پہلے بھی کہا تھا حکومت بنالیں۔ اگر احتجاج کرکے حکومت گرانی ہے تب بھی گرا دیں، پی ٹی آئی حکومت بنانے کیلئے الیکشن لڑ رہی تھی تو پھر کیوں حکومت نہیں بنائی؟آتے حکومت بناتے اور عوام کے مسائل حل کرتے، ہم بھی حل کررہے ہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ ن لیگ کو کوئی بھی چارج شیٹ نہیں کررہا ، یہ سسٹم کو چارج شیٹ کررہے ہیں، جو ہمیں کہتے ہیں ان سے پوچھیں گوجرانوالہ، فیصل آباد میں ہمارا تختہ ہوگیا۔ کیا سلیکشن کا مقصد یہ تھا کہ کے پی میں پی ٹی آئی کو جتوا دیا جائے اور مولانا کو ہرا دیا جائے؟ اسی طرح کراچی میں جماعتیں رو رہی ہیں، پنجاب میں مبصرین کہہ رہے تھے کہ ہمیں 90سے 105تک سیٹیں ملیں گی، لیکن ہمیں سیٹیں نہیں ملیں، الیکشن سے کوئی بھی خوش ہوکر نہیں نکلا۔

مصدق ملک نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف حکومت نہیں بنانا چاہتے تھے، شہبازشریف نے اپنی تقریر میں پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دی، پی ٹی آئی حکومت بنانے کیلئے الیکشن لڑ رہی تھی تو پھر کیوں حکومت نہیں بنائی؟آتے حکومت بناتے اور عوام کے مسائل حل کرتے، ہم بھی حل کررہے ہیں، میں نے ابھی تک نہیں سنا کہ ہم سے زبردستی حکومت بنائی گئی۔تحریک انصاف اب آکر حکومت بنالے۔ہم نے تو پہلے بھی کہا تھا حکومت بنالیں، اب اگر احتجاج کرکے حکومت گرانی ہے تب بھی گرا دیں، جب تک حکومت ہے ہم چلائیں گے، ہم اگر دن رات کام کررہے ہیں تو ہمارے اوپر ووٹ کا بوجھ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *