شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان گھڑیال مل گیا۔
عوام پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان گھڑیال الاٹ کر دیا ہے، سابق وزیراعظم کی جماعت نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے۔
الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ 2025 میں پہلی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن نے رجسٹرکرلیا ہے، اب رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہو گئی ہے۔
عوام پاکستان پارٹی کے شاہد خاقان عباسی کنوینر ہیں اورمفتاح اسماعیل پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں۔