ایک ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی

ایک ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی

ایک ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمت میں مزید کم ہو گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی کا رجحان گزشتہ ہفتے بھی جاری رہا۔  30 جنوری کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ بوری کی اوسط  قیمت 1368 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.34 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط  قیمت 1387 روپے تھی۔

ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1382 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.12 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1384 روپے  تھی۔

سونے کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے تولہ ہو گئی

ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1345، راولپنڈی میں سیمنٹ کی بورڈ کی اوسط قیمت 1329، گوجرانوالہ 1370 روپے اور سیالکوٹ میں  1370 روپے ریکارڈ کی گئی۔

 لاہورمیں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1400 روپے، فیصل آباد میں 1400 روپے، سرگودھا میں 1363 روپے، ملتان میں 1361 روپے، بہاولپورمیں 1400 روپے، پشاورمیں  1380 اور بنوں میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1330 روپے رہی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط  قیمت 1339 روپے، حیدرآباد میں 1340 روپے، سکھر میں 1450 روپے، لاڑکانہ میں 1400 روپے، کوئٹہ میں 1425 روپے اور خضدار میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *