رمضان المبارک میں سردی ہو گی یا نہیں؟ ماہرین نے پیش گوئی کر دی

رمضان المبارک میں سردی ہو گی یا نہیں؟  ماہرین نے پیش گوئی کر دی

صوبائی دارالحکومت کراچی میں رمضان المبارک کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق شہر قائد میں کل منگل اورپرسوں بدھ کو سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کو دن کے مقابلے میں رات میں ٹھنڈی ہو گی جس کے باعث سردی کی شدت اضافہ متوقع ہے۔ شہر کا درجہ حرارت بھی 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہ صیام کے ابتدائی دنوں میں کراچی کا موسم بہتر رہنے کی توقع ہے، جبکہ دن نسبتاً گرم اور راتیں سمندری ہواؤں کی وجہ سے بہتر موسم کے زیر اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

موسمیاتی ماہرین نے کہا کہ کراچی میں 20 مار چ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا اور آخری عشرے کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کی توقع ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *