موجودہ حکومت نے ملک کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ، عمر ایوب

موجودہ حکومت نے ملک کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ، موجودہ  حکومت نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، صوابی میں احتجاج ہوگا، مجھے بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کہا تھا، دوسری جانب ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار تھے۔

عمر ایوب نے کہا کہ اس حکومت کے ہاتھ میں تو یہ بھی نہیں کہ ہماری اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کھلے ماحول میں بات کروا سکیں، عوام کو اصل حالات سے آگاہ نہیں کیا جا رہا، جب بلوچستان میں دفعہ 144 لگائی گئی تو وہاں لاکھوں لوگ سڑکوں پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک سے پنکی، گوگی اور کپتان کی نحوست کا سایہ چھٹ چکا ہے : عطا تارڑ

ان کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسن بلوچستان سمیت پورے ملک میں بڑا ایشو ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک کہاں جا رہا ہے، یہ لوگ عیاشیاں کر رہے ہیں، ایف بی آر 1010 نئی گاڑیاں لے رہا ہے، شہباز شریف کو اسمبلی میں تقریر کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے، یہ سب ڈرپوک لوگ ہیں ہم اپنے چرائے گئے مینڈیٹ پر بات کریں گے، پورے ملک کے دلوں کی دھڑکن بانی پی ٹی آئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *