پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج ، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج ، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

لاہور سمیت وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج برقرار ہے جبکہ پورا ملک شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔

موٹر ویز پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ ایم الیون ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ ایم ٹو اور ایم تھری اور قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری موسم کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

موٹروے پولیس ترجمان نے موٹر وے پر سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

دھند کے باعث سیالکوٹ میں  فلائٹ آپریشن بھی متاثرہوا ہے، کویت سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240 کو لاہور اتار لیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ، زیارت، پشین، قلات، نوشکی، گودار ، تربت میں بارش متوقع ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم اور باجوڑ میں بھی بارش برسنے کاامکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *