گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

  گھر خریدنے کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت کی جانب سے بڑی چھوٹ ملنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریئل اسٹیٹ اورہاؤسنگ شعبے کی بحالی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو ٹاسک فورس کی سفارشات بھجوا دی گئیں ، جس کے بعد وزیراعظم نے سفارشات کا جائزہ لینے لے کیلئے 3 فروری کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیموں کے درمیان ہوگا ؟ رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کردی

ذرائع کے مطابق ورکنگ پیپر میں رہائشی گھروں کیلئے اضافی منزل کی تعمیر کی اجازت دینے کی تجویز ہے جبکہ پہلی بار گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے، کم آمدن طبقے کو سبسڈی دینے پر غور کیا جارہا ہے،  علاوہ ازیں  گھروں کی تعمیر کے لئے قرضے دینے کا آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *