معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ، کارڈ وائرل

معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ، کارڈ وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار کبریٰ خان اور گوہر رشید  اس وقت اپنی آنے والی شادی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں، دونوں اداکار ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے بہت اچھے دوست رہے ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کے بارے میں بہت زیادہ بات کرتے ہیں، انہوں نے ڈرامہ میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان ایک خوبصورت انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے کیا جسے انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شوٹ کیا۔

اس اعلان کے بعد شوبز کے باخبر ذرائع بھی اس کی تفصیل دیتے نظر آتے ہیں ،  سوشل میڈیا پر گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کا کارڈ بھی زیرِ گردش ہے، سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈنگ کارڈ سادہ سا ہے جس کی تھیم آف وائٹ اور ہلکی گلابی ہے اور دونوں کے نام کارڈ کے بیچ میں لکھے ہیں۔

وائرل ہونے والے کارڈ میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی بارات کی تاریخ لکھی ہوئی ہے جس میں 2 فروری 2025 درج ہے، اگرچہ اس کارڈ کو دیکھ کر یہ واضح ہے کہ دونوں کی شادی میں صرف دو دن باقی ہیں۔

دوسری جانب اس کارڈ کی حقیقت کے حوالے سے اداکار یا اداکارہ نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے اس لیے فی الحال اس کارڈ کو صرف ایک دعویٰ ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کبریٰ اور گوہر مکہ مکرمہ میں نکاح کریں گے، جوڑے کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد بھی ان کے ساتھ نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے جائیں گے جبکہ ان کی شادی کی تقریبات پاکستان میں ہوں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *