عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بینچ میں بھیجنے کی استدعا مسترد

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بینچ میں بھیجنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس کو فوری طور پر دوسرے بینچ میں بھیجنے کی استدعا کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے اس حوالے سے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں عمران خان کے وکیل کو مزید معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں اپنی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ عدالت نے اس کیس میں پہلے بھی عمران خان کی استدعا کو مسترد کر دیا تھا اور اب دوسری بار بھی یہ اعتراض مسترد کر دیا گیا ہے۔
ہائیکورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کسی بھی اعتراض کی صورت میں جج خود فیصلہ کرتا ہے کہ وہ بینچ سے الگ ہو یا نہیں۔

عدالت نے اس کیس کے اعتراضات کے نکتے پر مزید معاونت طلب کی ہے اور سماعت کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا ہے۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کیس اب مزید قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہو سکتا ہے جس کی سماعت آئندہ کسی غیر معینہ تاریخ پر ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *