پی آئی اے نے گزشتہ 6 ماہ میں 8 بین الاقوامی روٹس بحال کر دیے

پی آئی اے نے گزشتہ 6 ماہ میں 8 بین الاقوامی روٹس بحال کر دیے

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے گزشتہ چھ ماہ میں 8 بین الاقوامی روٹس دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ان روٹس میں سے 7 پر جہازوں کی کمی کے باعث فلائٹ آپریشن کو معطل کیا گیا تھا جبکہ اسلام آباد سے پیرس کے روٹ پر یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی۔

اسلام آباد سے پیرس کا روٹ 4 سال 5 ماہ کے وقفے کے بعد بحال کیا گیا ہے اور اس روٹ پر بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح تربت سے شارجہ کے روٹ پر 4 ماہ بعد فلائٹ آپریشن بحال کیا گیا، جس کے لیے ٹی آر طیارہ آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ تربت سے العین کے روٹ کو بھی 5 ماہ بعد بحال کیا گیا اور اس کے لیے اے ٹی آر طیارہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح گوادر سے مسقط کے روٹ کو 13 ماہ بعد بحال کیا گیا ہے اور اس روٹ پر اے ٹی آر طیارہ آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ سے جدہ کا روٹ 3 سال 4 ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا، جس کے لیے ٹی آر طیارہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ فیصل آباد سے جدہ اور فیصل آباد سے مدینہ کے روٹس بھی 3 سال 4 ماہ بعد بحال ہوئے ہیں، اور ان روٹس پر اے تھری ٹوئنٹی طیارے آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔

لاہور سے کویت کا روٹ 7 ماہ بعد دوبارہ شروع کیا گیا ہے اور اس روٹ پر بھی اے تھری ٹوئنٹی طیارہ آپریٹ کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *