ایپل نے صارفین کے لیے دلچسپ اپ ڈیٹس جاری کردیں

ایپل نے صارفین کے لیے دلچسپ اپ ڈیٹس جاری کردیں

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کے لیے آئی او ایس 18.3 اور آئی پیڈ او ایس 18.3 اپ ڈیٹس جاری کر دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  نئے ورژن میں کمپنی کی جانب سے وژوئل اِنٹیلی جنس سپورٹ شامل کی گئی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف پوسٹر یا فلائر سے براہ راست کلینڈر ایپ میں ایونٹس کو شامل کر سکیں گے اس کے علاوہ اپ ڈیٹ کے بعد فون سے مزید پودے اور جانوروں کو بھی پہچانا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت چاہتی  ہی نہیں کہ مذاکرات ہوں اور کوئی حل نکلے ، بیرسٹر گوہر

اپ ڈیٹ میں خبروں اور انٹرٹینمنٹ ایپس کی ایپل انٹیلی جنس نوٹیفیکیشن سمریز کو بھی ختم کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ایپل کا کہنا ہے کہ یہ ایک وقتی اقدام ہے اور مستقبل میں صارف اگر چاہے تو اس کا انتخاب کر سکتا ہے۔

ایپل انٹیلی جنس کی جانب سے دی جانے والی تمام سمریز اب اِٹیلک فونٹس میں ہوں گی تاکہ دیگر نوٹیفیکیشنز سے فرق کیا جا سکے۔ ان نوٹیفیکیشنز سمریز کو لاک اسکرین سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *