’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت عوام کو فری پلاٹ دینے کے لیے اہم پیشرفت

’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت عوام کو فری پلاٹ دینے کے لیے اہم پیشرفت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت عوام کو فری پلاٹ دینے کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کم آمدنی والے خاندانوں کو منصوبے کے تحت 3 سے 5 مرلہ کے پلاٹ عوام کو دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں ٹی او آرز طے کرنے کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو اس اسکیم پر عملدرآمد کرے گی۔

مزید پڑھیں: گھر بنانے کیلئے پنجاب حکومت سے قرض لینے کی اہلیت جاننے کا طریقہ کار سامنے آگیا

مریم نواز نے فروری میں پنجاب میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے اور کہا کہ ہر صورت میں سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کیا جائے گا۔انہوںنےکہا کہ پنجاب کے 22 اضلاع میں 35 ہاؤسنگ اسکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں اور 2807پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل ہوچکا ہےجبکہ 7 اضلاع میں 9 مزید اسکیموں پر تیز کام جاری ہے اور 1119 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کو تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس بھی ہوا ،جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 9015 مکانوں کی تعمیر کے لیے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے ہیں اور 2050 افراد کو مکانات کی تعمیر کے لیے قرض کی دوسری قسط فراہم کی جاچکی ہے۔

’اپنی چھت اپنا گھر‘پروگرام کے تحت 4841 گھر زیر تکمیل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر اور مستحق خاندانوں کے لیے اس اسکیم کا اعلان کیا تھا تاکہ ان کے لیے آسانی سے گھر فراہم کیے جاسکیں اور انہیں ایک محفوظ چھت میسر ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *